پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان میں زیر زمین اور زیر سمندر تیل اور گیس کی تلاش میں ٹرکش پیٹرولیم کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وہ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نیزیراوغلو سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں
پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان میں زیر زمین اور زیر سمندر تیل اور گیس کی تلاش میں ٹرکش پیٹرولیم کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وہ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نیزیراوغلو سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ترک وزیر توانائی اور ان کے وفد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الب ارسلان بائرک تار کان کنی کی کمپنی کے نمائندوں سمیت وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ترک وزیر توانائی کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ماڑی انرجیز کی ٹرکش پٹرولیم کے ساتھ شراکت داری سے عالمی سطح پر اُن کا تعاون مزید مضبوط ہو گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *