خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

پاکستان کی تیل،گیس کی تلاش کے عمل میں ٹرکش پٹرولیم کی شرکت کی تعریف

پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان میں زیر زمین اور زیر سمندر تیل اور گیس کی تلاش میں ٹرکش پیٹرولیم کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وہ پاکستان میں ترکیہ…

پاکستان کی تیل،گیس کی تلاش کے عمل میں ٹرکش پٹرولیم کی شرکت کی تعریف

پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان میں زیر زمین اور زیر سمندر تیل اور گیس کی تلاش میں ٹرکش پیٹرولیم کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وہ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نیزیراوغلو سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ترک وزیر توانائی اور ان کے وفد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الب ارسلان بائرک تار کان کنی کی کمپنی کے نمائندوں سمیت وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ترک وزیر توانائی کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ماڑی انرجیز کی ٹرکش پٹرولیم کے ساتھ شراکت داری سے عالمی سطح پر اُن کا تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں