خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

پریس کلب جھنگ کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس آج صدر پریس کلب لیاقت علی انجم کی زیر صدارت پریس کلب میں منعقد ہوا

پریس کلب جھنگ کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس آج صدر پریس کلب لیاقت علی انجم کی زیر صدارت پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ممبر صحافیوں…

پریس کلب جھنگ کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس آج صدر پریس کلب لیاقت علی انجم کی زیر صدارت پریس کلب میں منعقد ہوا

پریس کلب جھنگ کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس آج صدر پریس کلب لیاقت علی انجم کی زیر صدارت پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ممبر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی میزبانی سیکرٹری پریس کلب خرم سعید نے کی جبکہ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے صدر شریف طاہر اور جنرل سیکرٹری مصعب فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ظفر اقبال نول نےحاصل کی۔ جاوید اقبال گوانس نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لیاقت علی انجم نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی 25 لاکھ روپے کی گرانٹ سے پریس کلب کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش بارے ممبران کو آگاہ کیا اور کہا کہ مذکورہ گرانٹ سے پریس کلب میں ڈیجیٹل سٹوڈیو ، ممبران کے لئے کمرہ، نیا واش روم اور کانفرنس ہال اور دفتر کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب اور صحافیوں کی بہتری کے لئے جرنلسٹ گروپ آئندہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری پریس کلب خرم سعید نے 25 لاکھ کی گرانٹ سے پریس کلب کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات ہاؤس میں پیش کیں۔ اجلاس میں موجود صحافیوں نے قیادت کی کاوشوں کو سراہا اور گرانٹ کی منظم اور بہتر انداز میں استعمال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں