پولیس افسران اور شہدائے پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات جاری
پولیس افسران اور شہدائے پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات جاری ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور مشال ڈائیگناسٹک سنٹر…

پولیس افسران اور شہدائے پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات جاری ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور مشال ڈائیگناسٹک سنٹر جھنگ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، معاہدے کے تحت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کی رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد رعایت فراہم کرے گا، جبکہ شہداء اور غازیوں کے بچوں کے لیے یہ فیس مکمل طور پر معاف ہوگی۔اسی طرح مشال ڈائیگناسٹک سنٹر جھنگ حاضر سروس پولیس افسران اور ان کی فیملیز کو لیبارٹری ٹیسٹ پر 15 فیصد رعایت فراہم کرے گا، جبکہ شہدائے پولیس کے خاندانوں کے لیے تمام لیب ٹیسٹ مکمل طور پر مفت ہوں گے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا، “پولیس فورس کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہدائے پولیس کے خاندانوں کو ترجیحی بنیادوں پر تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ کسی بھی طرح کی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات پولیس فورس کے مورال کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں کے تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بناتے ہیں


