شہریوں کی بروقت مدد اور فوری پولیس رسپانس کے میدان میں جھنگ پولیس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہِ اگست کے دوران پنجاب بھر میں پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے رسپانس ٹائم کے اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران جھنگ پولیس نے 15 پر
شہریوں کی بروقت مدد اور فوری پولیس رسپانس کے میدان میں جھنگ پولیس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہِ اگست کے دوران پنجاب بھر میں پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے رسپانس ٹائم کے اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران جھنگ پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی شہریوں کی ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا، جس کے نتیجے میں ضلع جھنگ کا اوسط رسپانس ٹائم پنجاب کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر رہا۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس شاندار کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کال پر پولیس کا بروقت پہنچنا محض ایک عدد نہیں بلکہ کسی شہری کے اعتماد، تحفظ اور زندگی سے جڑا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری شہری کو مشکل کی گھڑی میں فوری مدد فراہم کرنا ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے رسپانس ٹائم میں مزید بہتری لانے اور پولیس ایمرجنسی سروس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایت کی کہ 15 پر موصول ہونے والی ہر کال کو اہمیت دی جائے اور کسی بھی شہری کو پولیس مدد کے انتظار میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جھنگ پولیس کی جانب سے رسپانس ٹائم میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن کا حصول اس امر کا مظہر ہے کہ جدید پولیسنگ، مؤثر نگرانی اور فوری رسپانس کے ذریعے شہریوں کے تحفظ اور پولیس پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *