خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

پیغام پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چناب کالج جھنگ میں تقریب کا انعقاد

پیغام پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چناب کالج جھنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد…

پیغام پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چناب کالج جھنگ میں تقریب کا انعقاد

پیغام پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چناب کالج جھنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور تقریب کے مہمان خصوصی حافظ مولانا مقبول احمد معاون چیئرمین پاکستان علماء کونسل و ممبر اتحاد بین المسلمین گورنمنٹ آف پنجاب،امن کمیٹی ممبران،ایڈوکیٹ شاہجہان،حسن رضا ترمذی،ضلعی امن تاجران،سول سوسائٹی،طلباء و طالبات نے شرکت کی۔مولانا محمد آصف معاویہ،مولانا مسرور نواز جھنگوی، مولانا زاہد انور،،قاری محمد سعید اور تقریب کے مہمان خصوصی نے بھی شرکاء سے تفصیلی خطاب کیا اور پیغام پاکستان کے حوالے سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان امن کا پیغام ہےاوراس کی روشنی میں فکر اور رویوں کی اصلاح کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو پرامن پاکستان دینا ہماری ذمہ داری ہے۔انسانیت سے محبت ہی امن کا راستہ ہے۔اگر ہم آج آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں تو یہ سب شہداء کی قربانیوں کی اور ہماری سرحدوں پر جو محافظ پہرہ دے رہے ہیں ان کی وجہ سے ہے ۔آزادی بڑی نعمت ہے۔آزادی کی نعمت کشمیر اور فلسطین کے لوگوں سے پوچھیں،انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان کسی طرح بھی دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔دہشتگردی فرقہ واریت کو جڑ سے ختم کرنے کا نام پیغام پاکستان ہے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے ناسور کاجڑسے خاتمہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ہمیں پاکستان کے ہر ایک سپاہی پر فخر ہے جو اپنا سینہ تان کر ملک کی حفاظت کر رہا ہے علماء کرام نے اپنے خطاب میں امن کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کو دہرایااور کہا کہ کسی شرپسند کو امن میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گےاورپیغام پاکستان کے لئے علماء کرام ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں