728 x 90

چہلم حضرت امام حسینؓ: بین المسالک ہم آہنگی اور قیامِ امن کیلئے جھنگ پولیس متحرک، ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس

چہلم حضرت امام حسینؓ: بین المسالک ہم آہنگی اور قیامِ امن کیلئے جھنگ پولیس متحرک، ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بین المسالک رواداری کے فروغ سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، دیگر پولیس افسران اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوسوں اور مجالس کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات، حساس مقامات کی نگرانی، پولیس نفری کی تعیناتی اور دیگر حفاظتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر شرکاء نے بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جھنگ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر اور متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ امن کمیٹی کے اراکین نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے پولیس اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جھنگ پولیس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیامِ امن اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور بالخصوص چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور سیکیورٹی کے جامع انتظامات کو ہر صورت مؤثر بنایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان خراب کرنے یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی تاکہ شہری مذہبی رسومات کو مکمل امن، سکون اور آزادی کے ساتھ ادا کر سکیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos