خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: احمد پور سیال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 40 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد، فرار ملزم کی تلاش جاریجھنگ: گوجرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت دو افراد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلڈی پی او جھنگ کے اردل روم میں محکمانہ احتساب، ایک جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل برخاست، متعدد افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں ،اچھی کارکردگی پر انعامات کا اعلانجھنگ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2027ء: میڈیا اتحاد گروپ کا تمام نشستوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہڈی پی او جھنگ کا سکیورٹی برانچ کی کارکردگی کا جائزہ، غفلت، کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت محکمانہ کارروائی کا انتباہجھنگ صدر کے سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفتحکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمت
معیشت

چینی شہریوں کو کاروبار کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہائش پذیر چینی باشندوں کی حفاظت کو حکومت اولین ترجیح دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں چین کے قونصل…

چینی شہریوں کو کاروبار کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہائش پذیر چینی باشندوں کی حفاظت کو حکومت اولین ترجیح دیتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیران کی قیادت میں ملنے والے چین کے کاروباری وفد سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات کے دوران چینی باشندوں اور منصوبوں پر کام کرنیوالے عملے کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کو کاروبار کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی پلان کے لئے ایس او پیز ترتیب دیے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان چودہ اگست سے چینی شہریوں کیلئے آن لائن ویزہ کی سہولت شروع کررہا ہے تاکہ چینی کاروباری افراد کو پاکستان آنے میں آسانی ہو۔

محسن نقوی نے چینی تاجروں کی تجاویز غور سے سنیں اور ان پر جلد پیشرفت کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیران نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں