وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی شینڈونگ زن زو گروپ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت چئیرمین ہیو جیانزن نے کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی شینڈونگ زن زو گروپ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت چئیرمین ہیو جیانزن نے کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور پاکستان چینی صنعتوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے شپ بریکنگ اور شپ ری سائیکلنگ کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے، اور چینی کمپنی شینڈونگ پاکستان میں میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام میں دلچسپی رکھتی ہے۔ کمپنی پاکستان میں گرین شپ بریکنگ یارڈ بھی تعمیر کرے گی۔
مزید برآں، چینی کمپنی ماہی گیری، فش پراسیسنگ اور کھجوروں کی پراسیسنگ کے حوالے سے پاکستان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور جنید امور چوہدری، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *