خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
معیشت

چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی شینڈونگ زن زو گروپ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت چئیرمین ہیو جیانزن نے کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو…

چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی شینڈونگ زن زو گروپ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت چئیرمین ہیو جیانزن نے کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور پاکستان چینی صنعتوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے شپ بریکنگ اور شپ ری سائیکلنگ کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے، اور چینی کمپنی شینڈونگ پاکستان میں میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام میں دلچسپی رکھتی ہے۔ کمپنی پاکستان میں گرین شپ بریکنگ یارڈ بھی تعمیر کرے گی۔

مزید برآں، چینی کمپنی ماہی گیری، فش پراسیسنگ اور کھجوروں کی پراسیسنگ کے حوالے سے پاکستان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور جنید امور چوہدری، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں