چین اور ایشیا کی اقتصادی ترقی کی تنظیم پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی
چین اور ایشیا کی اقتصادی ترقی کی تنظیم اگلے پانچ سال کے دوران پاکستان کے آزاد تجارتی زون میں تیرہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ۔اس سرمایہ کاری کا ابتدائی تخمینہآ ٹھ…

چین اور ایشیا کی اقتصادی ترقی کی تنظیم اگلے پانچ سال کے دوران پاکستان کے آزاد تجارتی زون میں تیرہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ۔اس سرمایہ کاری کا ابتدائی تخمینہآ ٹھ سے تیرہ ارب ڈالر ہے تاہم توقع ہے کہ یہ تیس ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔آزاد تجارتی زون کا مقصد پاکستان کی مقامی ضروریات کے علاوہ عالمی منڈی کی ضروریات پوری کرنا ہے ایک ڈیوٹی فری شاپنگ مال بھی اس زون کا حصہ ہے جہاں پاکستانی شہریوں کیلئے دوسرے ملکوں کی اشیاء بھی دستیاب ہوںگی۔چین اور ایشیا کی اقتصادی ترقی کی تنظیم نے ماہی گیری کی بیس کشتیاں بھی پاکستان بھیجی ہیں جن پر پچاس کروڑ ڈالر سرمایہ لگایا گیا ہے ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے تنظیم کے ایک وفد نے توانائی اور صحت کی وزارتوں کے ساتھ سمجھوتوں پر تبادلہ خیال کیا یہ سمجھوتے تیل صاف کرکے مصنوعات کی تیاری، شمسی بجلی کو گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے اور دواسازی میں سرمایہ کاری سے متعلق ہیں۔


