ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرزاق اور میاں محمد اکرم الیکشن آفیسر کی آصف منور سے میٹنگ
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرزاق اور میاں محمد اکرم الیکشن آفیسر کی فافن چناب نیٹ ورک کی نمائندہ تنظیم نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبر…

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرزاق اور میاں محمد اکرم الیکشن آفیسر کی فافن چناب نیٹ ورک کی نمائندہ تنظیم نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبر آصف منور سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع جھنگ میں ممبران ڈی ویک اور سول سوسائٹی این جی اوز کے ساتھ ملکر ووٹر ایجوکیشن آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ جس میں مورخہ 26فروری 2025کو بوقت صبح 10بجے الیکشن کمشنر آفس جھنگ میں میٹنگ کا انعقادکیا جائے گا جس میں ممبران ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی،خواجہ سراء کمیونٹی، اقلیتی کمیونٹی، سول سوسائٹی شمولیت کرے گی۔الیکشن کمیشن جھنگ ضلع بھر میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ووٹ کے اندراج اور شناختی کارڈ کے اجراء کی شعوری بیداری آگاہی مہم آغاز کرے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرزاق نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹ کے اندراج اور آگاہی مہم کےلئے دن رات کوشاں رہے گا۔


