جھنگ کے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات، علاج معالجے کے
جھنگ کے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے تحصیل احمد پور سیال کے جناح پارک گڑھ مہاراجہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور حفاظت بھی یقینی بنائی جائے، تاکہ یہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو صاف اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *