ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنےامتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنےامتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں انتظامات سمیت طلباء کی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا گیااورامتحانی عملہ…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنےامتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں انتظامات سمیت طلباء کی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا گیااورامتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سر انجام دینےاور نقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ طلباء کو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ کسی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔


