ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مراکز گورنمنٹ خواتین کالج جھنگ سٹی اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مراکز گورنمنٹ خواتین کالج جھنگ سٹی اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کا دورہ کیا۔انہوںنے امتحانی مراکز پر شفافیت کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مراکز گورنمنٹ خواتین کالج جھنگ سٹی اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کا دورہ کیا۔انہوںنے امتحانی مراکز پر شفافیت کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں انتظامات سمیت طلباءکی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔انہوںنے امتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سر انجام دینے اور نقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔طلباءکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔کسی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔


