ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے جن میں ریونیو، میونسپل سروسز، تجاوزات، اور دیگر شہری مسائل شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کے مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے جن میں ریونیو، میونسپل سروسز، تجاوزات، اور دیگر شہری مسائل شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کے مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے کہ شکایات کا فوری اور میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہ راست حکام تک رسائی دی جا رہی ہے تاکہ ان کے مسائل بغیر کسی تاخیر کے حل ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور حل کی پیش رفت سے سائلین کو آگاہ رکھا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آو¿ٹ ڈور، مختلف وارڈز اور ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی مریض کو ادویات یا علاج کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آنا طبی عملہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے جبکہ ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *