ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دارالسکینہ پھاٹک پر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔شجرکاری مہم کے تحت آج دارالسکینہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پودے لگائے گئے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوامتیاز محسن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے وسیم عباس،ضلعی افسران ، طلباءو طالبات اور متعلقہ
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دارالسکینہ پھاٹک پر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔شجرکاری مہم کے تحت آج دارالسکینہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پودے لگائے گئے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوامتیاز محسن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے وسیم عباس،ضلعی افسران ، طلباءو طالبات اور متعلقہ محکموں کے اہلکار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مختلف اقسام کے پودے لگا کر شہر کو سرسبز بنانے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے شہر میں مہم کے تحت 30 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ چوک،چوراہوں،گرین بلٹس میں سایہ دار اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔پودوں کی دیکھ بھال کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ماحولیاتی بہتری اور گرین پاکستان کے ویژن کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ اسی پالیسی کے تحت ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے، گرین بیلٹس کو بہتر بنانے اور شہری علاقوں میں سبزہ بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے اور شہر کے دیگر مقامات پر بھی شجرکاری مہم کو تیز کیا جائے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کو بہتر بنانے بلکہ آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں، طلبہ اور سول سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،شہر کے مختلف علاقوں، سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور شاہراہوں کے اطراف زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ضلع جھنگ کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *