728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پہلے روز ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پہلے روز ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی  سماعت کی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف” کے تحت شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام کو سرکاری دفاتر میں درپیش مشکلات کا خاتمہ، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ریونیو معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف” کے تحت شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام کو سرکاری دفاتر میں درپیش مشکلات کا خاتمہ، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ریونیو معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پہلے روز ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی خود سماعت کی اور موقع پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سائلین کو عزت، سہولت اور تیز رفتار انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے خدمات کی فراہمی کے معیار اور مسائل کے حل میں پیشرفت سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ فردِ ملکیت، انتقالات، تقسیم اراضی، درستگی ریکارڈ اور دیگر ریونیو امور کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر نمٹانا حکومت کی واضح پالیسی ہے، اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ زیر التواء درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور ہر کیس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت تمام متعلقہ افسران ایک چھت تلے موجود ہیں تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں اور انہیں ایک ہی جگہ پر مکمل رہنمائی اور سہولت میسر ہو۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع جھنگ سمیت دیگر تحصیلوں میں کھلی کچہریوں اور عوامی خدمت مراکز کے انعقاد کا مقصد گڈ گورننس کو فروغ دینا اور عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست اقدامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ شفافیت، احتساب اور موثر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنائے گی تاکہ عوامی اعتماد بحال اور مستحکم ہو۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos