ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اوران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اوران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وسٹاف سے ملاقات کرکے مریضوں کے علاج معالجہ ، طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسزبارے دریافت کیااورمزید بہتری کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا اور مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں،دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔


