ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ سٹی کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ سٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور سٹاف کی حاضری سمیت سکول کے انتظامی امور کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ سٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور سٹاف کی حاضری سمیت سکول کے انتظامی امور کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے سکول میں انتظامی و تدریسی عمل کا جائزہ لیااور دوران وزٹ کلاس رومز میں فرنیچر،عمارت کی تزئین و آرائش و دیگر سہولیات و بہتری کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کلاس رومز میں طالبات سے تدریسی عمل کے حوالے سے دریافت کیا۔


