728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گوشت، دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گوشت، دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی جانب سے گوشت، دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ نامہ پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو خصوصی ہدایات جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی جانب سے گوشت، دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ نامہ پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ مارکیٹس میں باقاعدگی سے انسپکشنز کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیاءفروخت کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گراں فروشی یا سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم نمبر 047-9330005,0334-5549414 پر اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔مزید برآں رمضان نگہبان بازار میں عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں جن میں بڑا گوشت 780 روپے کلو،چھوٹا گوشت 1680 روپے کلو ،آٹا 850 روپے 10 کلو اور چینی چینی 140 روپے کلو دستیاب ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos