خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا شورکوٹ دورہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور شہر میں جاری بیوٹیفیکیشن اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران اور…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا شورکوٹ دورہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور شہر میں جاری بیوٹیفیکیشن اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران اور ہسپتال انتظامیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جن میں ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور، لیبارٹری، میڈیکل وارڈ اور فارمیسی شامل ہیں، کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کرکے علاج معالجہ اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے، مریضوں کیلئے مناسب بیٹھنے کی سہولت اور ایمرجنسی میں فوری طبی امداد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو بہتر علاج کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شورکوٹ شہر میں جاری بیوٹیفیکیشن اسکیم پر کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں