وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھرکی مارکیٹوں اور بازاروں میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھرکی مارکیٹوں اور بازاروں میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول سمیت روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمدسے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہیں۔ اشیاءکی سرکاری نرخوں پر فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے مو ثراور ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پرائس مجسٹریٹس اشیاءخوردونوش کی اوورچارجنگ خلاف ورزی کی صورت میں دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *