زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر
زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہدایات جاری کیں کہ افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔سبزی و پھل منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوںنے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول اوور چارجنگ اور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اجلا س میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی کارکردگی کے حوالہ سے آگاہ کیاگیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *