خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری ہیں ۔ ضلعی…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہدایات جاری کیں کہ افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔سبزی و پھل منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوںنے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول اوور چارجنگ اور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اجلا س میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی کارکردگی کے حوالہ سے آگاہ کیاگیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں