خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر اور پاک فوج کے افسران کے ہمراہ جھنگ سٹی کے مختلف علاقوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر بابر دین نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور پاک فوج کے افسران کے ہمراہ جھنگ سٹی کے مختلف علاقوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا…

ڈپٹی کمشنر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر اور پاک فوج کے افسران کے ہمراہ جھنگ سٹی کے مختلف علاقوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر بابر دین نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور پاک فوج کے افسران کے ہمراہ جھنگ سٹی کے مختلف علاقوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی و انتظامی امور سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی، سبیلوں، فیلڈ ہسپتال، ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کردہ ایمرجنسی سہولیات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے موقع پر انتظامات بارے بریفنگ بھی لی اور ہدایت کی کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب اور واسا کی جانب سے صفائی ستھرائی، سیوریج اور نکاسی آب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس، مجالس کے مقامات اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات برقرار رکھے جائیں جبکہ واسا کی ٹیمیں نکاسی آب کے حوالے سے مکمل طور پر متحرک رہیں تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور فیلڈ ہسپتال میں موجود طبی عملہ کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری طبی و امدادی سہولیات موقع پر دستیاب ہونی چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر بابر دین نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کا قیام، عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی اور بہترین انتظامات ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور حکومتی ہدایات و ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے اختتام تک تمام متعلقہ محکموں کی فیلڈ میں موجودگی اور موثر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں