خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ٹریفک پولیس، ہائی ویز سمیت تمام متعلقہ محکموں…

ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ٹریفک پولیس، ہائی ویز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں ماہ میں ضلع میں ہونیوالے حادثات اور حادثات کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے گوجرہ روڑ پر غیر ضروری یو ٹرن ختم کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ سرگودھا روڑ پر یو ٹرن ختم کرنے سے اس پوائنٹ پر حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے۔مسافر بسوں و ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم سن ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کوتاہی ہے۔ حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہو گی۔رکشوں اور ریڑھیوں پر لگے غیر قانونی سپیکرز کو ختم کروانے کیلئے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ٹاسک دیا گیا اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ کا میکینزم بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں