728 x 90

ڈی ایچ کیومیں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نے مفت طبی معائنہ اور سکریننگ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔

ڈی ایچ کیومیں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نے مفت طبی معائنہ اور سکریننگ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحت کے فروغ اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نے مفت طبی معائنہ اور سکریننگ کی سہولیات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحت کے فروغ اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نے مفت طبی معائنہ اور سکریننگ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے کیمپ کا دورہ کیا اورمریضوں کی اسکریننگ ،، بلڈ پریشر چیک، شوگر ٹیسٹ، وزن و قد کا معائنہ، غذائی کیفیت کا جائزہ، ماں اور بچے کی صحت کی اسکریننگ، ویکسینیشن اسٹیٹس چیک، ہیپاٹائٹس و دیگر بیماریوں کی ابتدائی تشخیص کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوںنے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی اور مریضوں کیلئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات میں قائم سکریننگ کاو¿نٹرز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آنے والے تمام مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور سکریننگ کے عمل میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔کیمپ کے دوران مختلف امراض کی مفت سکریننگ، ابتدائی طبی معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ اور ماہر ڈاکٹرز کی مشاورت فراہم کی گئی جبکہ مریضوں کو احتیاطی تدابیر اور صحت سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین روزہ کیمپ میں ہزاروں شہری مستفید ہوئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos