ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں 20 سے 22 نومبر تک ہفتہ صحت کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صحت عامہ کے فروغ کےلئے ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہفتہ صحت کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا…

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صحت عامہ کے فروغ کےلئے ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہفتہ صحت کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ہفتہ صحت کیمپ 20 سے 22 نومبر تک جاری رہیگا جس میں چھوٹے بچوں ،بڑوں اور خواتین کا مفت طبی معائنہ اور بنیادی تشخیصی ٹیسٹ مثلاً ہیپاٹائٹس ،ایڈز ، شوگر ،ملیریا اور ٹی بی کی تشخیص مفت کی جا رہی ہے جبکہ مفت حفاظتی ٹیکوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوںنے ہیلتھ کیمپ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اوراقدامات کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 20 سے 22 نومبر تک اپنا طبی معائنہ کروائیں ، اپنی صحت کے بارے میں جانیں اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی ان مفت سہولیات سے مستفید ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو صحت کی فوری اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


