ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کرائم کنٹرول کے مؤثر اقدامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر سمیت دیگر سکیورٹی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران موجودہ
ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کرائم کنٹرول کے مؤثر اقدامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر سمیت دیگر سکیورٹی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات، جرائم کی بیخ کنی اور عوامی تحفظ سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید منظم اور مضبوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت اور مؤثر سدباب یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اہم تنصیبات کے اطراف مؤثر گشت کو یقینی بنایا جائے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی و چیکنگ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصر اور کریمنل گینگز کے خلاف نتیجہ خیز کریک ڈاؤن کا فوری آغاز کیا جائے اور اس کے عملی نتائج سامنے لائے جائیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کرپشن میں ملوث کوئی بھی افسر یا اہلکار رعایت کا مستحق نہیں ہوگا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح خفیہ یا غیر قانونی نجی ٹارچر سیلز کے قیام یا سرپرستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین، بچوں، بزرگ افراد اور ٹرانسجینڈر سمیت تمام کمزور طبقات کے حقوق کا ترجیحی بنیادوں پر تحفظ یقینی بنایا جائے۔ 15 کالز پر پولیس ریسپانس کو مزید مؤثر اور بروقت بنایا جائے تاکہ شہریوں کی فوری دادرسی ممکن ہو سکے۔مزید برآں، ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے مقررہ ٹائم لائن ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔ اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں نمایاں اور قابلِ پیمائش نتائج لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ڈی پی او جھنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شفاف پولیسنگ کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *