خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس کے امور پر میٹنگ، کارکردگی اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس اسٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کی ٹریفک صورتحال، مصروف شاہراہوں پر ٹریفک فلو، چلاننگ ریشو، حادثات کی روک تھام…

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس کے امور پر میٹنگ، کارکردگی اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس اسٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کی ٹریفک صورتحال، مصروف شاہراہوں پر ٹریفک فلو، چلاننگ ریشو، حادثات کی روک تھام اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او ساجد حسین نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام اہم بوٹل نیکس اور مصروف مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ ٹریفک روانی میں بہتری لائی جا سکے اور شہریوں کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈی پی او جھنگ نے ٹریفک اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی خوش اخلاقی، صبر و تحمل اور شہریوں کے ساتھ تعاون ہر اہلکار کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کا نفاذ ضرور کیا جائے، مگر ایسا رویہ ہرگز اختیار نہ کیا جائے جس سے شہریوں کی عزتِ نفس مجروح ہو۔انہوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو شہری آگاہی میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ٹریفک پولیس اسٹاف کو درپیش مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس پر ڈی پی او ساجد حسین نے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او ساجد حسین نے اپنے دو ٹوک مؤقف میں کہا کہ بدسلوکی، رشوت اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ہر اہلکار کو دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں