خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اپلائیڈ فار،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا…

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اپلائیڈ فار،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گاڑیوں، موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں، نمبر غیر واضح اور جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے جسے مزید موثر بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ اور نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگانا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے کا اندیشہ بھی ہے، اسی طرح مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد پولیس سے بچنے کیلئے بلیک پیپرز کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا اور موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔اس حوالے سے ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔ انہوں بتایا کہ قانون شکن افراد اور جرائم پیشہ افراد اپنی شناخت چھپانے کیلئے جعلی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں، ان کے خلاف موٹروہیکل آرڈیننس کے تحت مقدمات درج ہونگے، شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کیپٹن (ر) بلال افتخار نے بتایا کہ ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا، ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلپ ساتھ رکھیں.

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں