خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ کے وکلا انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں، جھنگ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا: گورنر پنجاب سلیم حیدر خانپاکستان معاشی استحکام کے حصول میں مسلسل پیشرفت کر رہا ہے: محمد اورنگزیبوزیراعظم کی ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز کو مالی وسائل کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایتافغانستان میں طالبان مخالف مسلح تنظیموں کا مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰغزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے تین سال مکملاحسن اقبال کا تعلیم، صحت اور غذائیت کو قومی ترجیحات میں شامل کرنے پر زورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہجوڈیشل ٹاور موجودہ جگہ پر بنانے کی بھرپور کوشش ہوگی، ناکامی کی صورت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس ترجیح ہوگا: نواز خان بلوچ
جھنگ

ڈی پی او ساجد حسین کا سموگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم، ہاٹ لائنز اور خصوصی کنٹرول روم فعال

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین نے سموگ کے تدارک کے لیے پولیس کو بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کردی۔ سموگ کے…

ڈی پی او ساجد حسین کا سموگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم، ہاٹ لائنز اور خصوصی کنٹرول روم فعال

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین نے سموگ کے تدارک کے لیے پولیس کو بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کردی۔ سموگ کے باعث بننے والے عوامل کی روک تھام کے لیے متعلقہ محکموں سے فوری رابطے کی غرض سے ہاٹ لائنز قائم جبکہ سیف سٹی کے تعاون سے خصوصی کنٹرول روم بھی فعال کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے سموگ کے تدارک کے لیے پولیس کی نگرانی اور فیلڈ کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

انہوں نے شاہراہوں اور اہم مقامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اور تمام ایس ایچ اوز کو سموگ کے تدارک کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ سموگ کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ شہریوں میں اس کے مضر اثرات اور بچاؤ کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا جائے، تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لیے انتظامی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون بھی حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو سموگ کے خلاف جاری کارروائیوں کی مؤثر نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، جبکہ پولیس اور متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں