خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ کے وکلا انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں، جھنگ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا: گورنر پنجاب سلیم حیدر خانپاکستان معاشی استحکام کے حصول میں مسلسل پیشرفت کر رہا ہے: محمد اورنگزیبوزیراعظم کی ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز کو مالی وسائل کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایتافغانستان میں طالبان مخالف مسلح تنظیموں کا مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰغزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے تین سال مکملاحسن اقبال کا تعلیم، صحت اور غذائیت کو قومی ترجیحات میں شامل کرنے پر زورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہجوڈیشل ٹاور موجودہ جگہ پر بنانے کی بھرپور کوشش ہوگی، ناکامی کی صورت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس ترجیح ہوگا: نواز خان بلوچ
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے گفتگو…

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت میں امن، استحکام اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

فریقین نے علاقائی استحکام، جموں و کشمیر کے تنازع، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو بھی سراہا۔

انہوں نے علاقائی تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی خصوصی طور پر تعریف کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں