ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ار ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ۔ سرکاری املاک اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات اور نئی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو . تفصیلات کے مطابق ڈی پی او
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ار ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ۔ سرکاری املاک اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات اور نئی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو . تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا اس موقع پر دیگر حساس اداروں کے نمائندہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے ۔ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے چائنیز انجئیرز اور ورکرز سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اہم میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سکیورٹی انچارج کو تاکید کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران فول پروف سکیورٹی کی روزانہ کی بنیاد پر گراس روٹ لیول تک نگرانی کریں۔ پلانٹس کے اطراف میں 24/7 گشت کو جاری رکھا جائے۔ ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے اور مشکوک افراد کی چھان بین کی جائے۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ سکیورٹی انتظامات میں لاپرواہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *