خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی انجمن تاجران سے میٹنگ

ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی انجمن تاجران سے میٹنگ ۔ مارکیٹس، بازاروں اور شاپنگ مالز کی سیکورٹی، تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال…

ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی انجمن تاجران سے میٹنگ

ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی انجمن تاجران سے میٹنگ ۔ مارکیٹس، بازاروں اور شاپنگ مالز کی سیکورٹی، تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے انجمن تاجران سے میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں عہدیدران ضلعی انجمن تاجران شریک ہوئے ۔ انچارج سکیورٹی نے مارکیٹس اور شاپنگ مالز کی سکیورٹی اور سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے حوالے سے ڈی پی او کو بریفنگ دی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس تاجر برادری کی حفاظت اور امن عامہ کے قیام کے لیے ہمہ وقت متحرک اور الرٹ ہے۔ تاجر برادری کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے ۔ سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے باہمی رابطوں کو مزید تیز کیا جائے گا ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی بھاری رقوم کی بینک سے کسی دوسری جگہ بحفاظت منتقلی کیلئے پولیس کے سپیشل اسکواڈ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز اور مصروف ترین شاہراؤں پر تجاوزات کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور ٹریفک حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں،تجاوزات کے خاتمے میں تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے ۔ دوران میٹنگ تجاوزات کے خاتمے اور تاجر برادری کے تحفظ کیلئے دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں