خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا سرپرائز وزٹ

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا سرپرائز وزٹ، ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں، ریکارڈ ، حوالات اور جملہ دفاتر کا تفصیلی جائزہ لیا،…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا سرپرائز وزٹ

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا سرپرائز وزٹ، ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں، ریکارڈ ، حوالات اور جملہ دفاتر کا تفصیلی جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی تھانوں کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تھانوں کا سرپرائز وزٹ کررہے ہیں، اسی حوالے سے آج انہوں نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں ، تھانہ کی حوالات میں بند ملزمان، ریکارڈ اور جملہ دفاتر کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں SIPS ایس او پیز پر عملدرآمد اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی مقررہ وقت میں میرٹ پر یکسوئی یقینی بنائی جائے ۔ حوالاتیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے ۔ منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرمان اور کریمینل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے متاثرین کی فوری داد رسی یقینی بنائی جائے اور گائیڈ کانسیٹبلان شائستہ رویے کیساتھ شہریوں کی رہنمائی کریں

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں