ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز. موٹر سائیکل سوار شہریوں میں سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز. موٹر سائیکل سوار شہریوں میں سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز. ڈی پی او نے موٹر سائیکل سوار شہریوں میں سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز تقسیم کئے ۔ ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوم کی پہچان ہے ۔ یہ محض مہم نہیں بلکہ سنجیدہ کاوش ہے۔ مہم کا اہم مقصد ٹریفک قوانین سے آگہی، شہریوں کا تحفظ اور حادثات میں کمی ہے۔ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین آگاہی کے پروگرام کا دائرہ کار پورے شہر میں پھیلائیں گے۔ شہری ٹریفک آگاہی مہم کا حصہ بنیں ، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں ۔ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجریز میں واضع کمی آئے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق موٹرسائیکل حادثات میں سر پر شدید چوٹ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک تھیم پارک بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔


