کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ۔
کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ۔ چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی خرم شہزاد ، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ایس پی حسام…

کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ۔ چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی خرم شہزاد ، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ایس پی حسام بن اقبال کی زیر نگرانی دوڑ ٹیسٹ کی سخت مانیٹرنگ ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس میں کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی خرم شہزاد ، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ایس پی حسام بن اقبال کی زیر نگرانی دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔ دوڑ کے مرحلے میں 5818 امیداوران شریک ہوں گے جن میں 980 لیڈیز امیدواران شامل ہیں ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے دوڑ کے تمام مراحل کی کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ کی جا رہی ہے اور بھرتی کے تمام مراحل 100 فیصد میرٹ پر یقینی بنائے جا رہے ہیں۔امیدواران اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، نوسربازوں کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بھرتی کے تمام مراحل انتہائی شفافیت اور میرٹ پر مکمل کئے جائیں گے تاکہ اہل امیدوران ہی پولیس کا حصہ بن سکیں


