کمپنی باغ میں خصوصی افراد کے لئے بنائے گئے پبلک ٹائلٹ کو تالا لگا دیا گیا
جھنگ کمپنی باغ(مجید امجد پارک) میں کچھ پبلک ٹائلٹس بنائے گئے ہیں جو نہ صرف باغ میں آنے والے افراد بلکہ کچہری اور ضلع کونسل سمیت دیگر دفاتر میں آنے والے شہری بھی استعمال…

جھنگ کمپنی باغ(مجید امجد پارک) میں کچھ پبلک ٹائلٹس بنائے گئے ہیں جو نہ صرف باغ میں آنے والے افراد بلکہ کچہری اور ضلع کونسل سمیت دیگر دفاتر میں آنے والے شہری بھی استعمال کرتے ہیں ، اس ٹائلٹ بلاک میں ایک ٹائلٹ خصوصی افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے لیکن کچھ عرصہ سے اس پر تالا لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے کچہری اور دیگر دفاتر میں آنے والے خصوصی افراد اس سہولت سے مستفید نہیں ہوپارہے۔معروف سماجی رہنما اور سنیئر صحافی وحید اختر چوہدری کا کہنا ہے کہ اول تو شہر بھر میں پبلک ٹائلٹس ہیں ہی نہیں چند سال قبل فوراہ چوک پر کچھ ٹائلٹس بنائے گئے تھے لیکن نہ جانے کن وجوہات کے باعث انہیں بند کر دیا گیا ،جھنگ ایک ضلعی ہیڈکواٹر ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سیکٹروں شہری اپنے روز مرہ اور دیگر معاملات کی جھنگ شہر کا رخ کرتے ہیں لیکن پبلک ٹائلٹس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ، دوسری جانب اگر کمپنی باغ میں اگر شہریوں کو یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے تو یہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن افسوس کی بات یہ کہ خصوصی افراد کے لئے بنائے گئے پبلک ٹائلٹ کو تالا لگا دیا گیا ہے ، خصوصی افراد کے لئے ایک عام ٹائلٹ کا استعمال بہت مشکل ہوتا ہے ، انہوں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹائلٹ کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ خصوصی افراد اس سے مستفید ہوسکیں۔


