728 x 90

کوئی سیاسی جماعت یا رہنما ریاست سے بالاتر نہیں ہے، وزیراطلاعات

کوئی سیاسی جماعت یا رہنما ریاست سے بالاتر نہیں ہے، وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پوری دنیا خطے میں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتی ہے۔ انہوں نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھے ہوئے کردار اور نمایاں

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پوری دنیا خطے میں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتی ہے۔

انہوں نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھے ہوئے کردار اور نمایاں مطابقت کی وجہ سے بھارت شدید مایوسی کا شکار ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا بھی مودی حکومت پر تنقید کر رہا ہے کیونکہ بھارت عالمی امور میں خارج ازبحث اور تنہا ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت یا رہنما ریاست سے بالاتر نہیں ہے اور قومی مفادات کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت کی آڑ میں ملک کا تقدس پامال کرنا ناقابل برداشت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos