728 x 90

کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کے جائز پانی کے حصے کی دستیابی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا

کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کے جائز پانی کے حصے کی دستیابی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا

کور کمانڈرز کانفرنس نے عوام کی اُمنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز پانی کے حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار آج راولپنڈی میں ،چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی

کور کمانڈرز کانفرنس نے عوام کی اُمنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز پانی کے حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج راولپنڈی میں ،چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھارت کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے شرکاء کانفرنس نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24 اپریل 2025 کی ہدایت اس بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

فورم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور خطے کے امن کا انحصار کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت فراہم کرنے پر ہے۔

کورکمانڈرز کانفرنس نے افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط علاقوں کے مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جہاں سے پاکستان پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

فورم نے اس بات کی توثیق کی کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام افغان طالبان کے زیر تسلط زمین پر بھارتی پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ہے۔ یہ ذمہ داری افغان طالبان رجیم کی خود ساختہ لیڈر شپ کی ہے کہ ان کے زیرِ تسلط زمین پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہو۔ پاکستان کی مسلح افواج آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

فورم نے کہا کہ یہ لازم ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں بہترین گورننس کا نظام مہیا کیا جائے جو نہ صرف عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مرکوز ہو بلکہ مذموم سیاسی پشت پناہی میں پنپنے والی دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑے۔

معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد دشمن چاہتا ہے کہ کسی طرح ہائبرڈ وارفیئر اور جھوٹے بیانیوں کی مدد سے بدامنی پھیلائی جائے۔ بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر ایسی کوشش کو بغیر کسی پس و پیش کے سختی سے کچلا جائے گا۔

کورکمانڈرز نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے تعمیری کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ تمام کمانڈرز جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos