خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
معیشت

کیش لیس ڈیجیٹائزڈ معیشت کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کیش لیس ڈیجیٹلائزڈ معیشت کے فروغ کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ یہ کمیٹی بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں تشکیل دی گئی۔  اس موقع پر خطاب…

کیش لیس ڈیجیٹائزڈ معیشت کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کیش لیس ڈیجیٹلائزڈ معیشت کے فروغ کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔

یہ کمیٹی بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں تشکیل دی گئی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پالیسی اقدامات کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے خریداری اور رقوم کی منتقلی کیلئے رقوم کی آن لائن ادائیگی کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں