گوادرایئرپورٹ ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرے گا،خواجہ آصف
وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آج(پیر) گوادر میں نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے…

وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آج(پیر) گوادر میں نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ ہماری معیشت میں مثبت تبدیلی لانے کے علاوہ تجارت و سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ پورے ملک کیلئے مفید ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
وزیر فاع نے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے گوادر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔


