خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایتجھنگ: احمد پور سیال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 40 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد، فرار ملزم کی تلاش جاریجھنگ: گوجرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت دو افراد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلڈی پی او جھنگ کے اردل روم میں محکمانہ احتساب، ایک جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل برخاست، متعدد افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں ،اچھی کارکردگی پر انعامات کا اعلانجھنگ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2027ء: میڈیا اتحاد گروپ کا تمام نشستوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہڈی پی او جھنگ کا سکیورٹی برانچ کی کارکردگی کا جائزہ، غفلت، کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت محکمانہ کارروائی کا انتباہجھنگ صدر کے سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفتحکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان

یوم استحصال، ملک بھر میں ریلیاں، پانچ اگست2019 ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج

ملک بھر میں آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پانچ اگست2019 ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ ہندو بالادستی کے زیراثر بی جے پی کی…

یوم استحصال، ملک بھر میں ریلیاں، پانچ اگست2019 ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج

ملک بھر میں آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پانچ اگست2019 ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

ہندو بالادستی کے زیراثر بی جے پی کی بھارتی حکومت نے پانچ سال پہلے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے کو غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا تھا۔

صبح نو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام ٹریفک رک گئی پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

ریاستی دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیر لبریشن کمیشن، حریت تنظیموں، تاجر تنظیموں، سیاسی جماعتوں، صحافتی برادری اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے اور بھارت مخالف ریلیاں منعقد کی گئیں۔

آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بینرز، احتجاجی اشتہارات اور پوسٹر لگائے گئے ہیں جن پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی، بربریت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے تمام بڑے شہروں میں بڑی سکرینوں پر بھارت کے پانچ اگست دو ہزار اُنیس کے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدام پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی جائیں گی۔

یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغامات میں صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہبازشریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کا اعادہ کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال پر اپنے پیغام میںکہا کہ غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے بارے میں پانچ اگست دو ہزار انیس کا غیرآئینی بھارتی اقدام بین الاقوامی قانون کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔یوم استحصال کے موقع پر جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی غیر معمولی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ظلم و جبر سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم استحصال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔انہوں نے کہا پانچ اگست دو ہزار اُنیس کو بھارتی حکومت نے یکطرفہ، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔اسی طرح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا مظلوم کشمیریوں کے قانونی حقوق غصب کرنا حقوق دینے سے انکار کا غیر قانونی اقدام ہے۔اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔آج پشاور میں یوم استحصال کی مناسبت سے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں