14 ڈسٹرکٹ کونسل کے اہلکاروں کی نوکری بحالی کا نوٹیفکیشن جاری
چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا احسن اقدام۔14 ڈسٹرکٹ کونسل کے اہلکاروں کی نوکری بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مہر محمد اکرم بھروانہ کا کہنا تھا کہ یہ 14 اہلکار 17…

چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا احسن اقدام۔14 ڈسٹرکٹ کونسل کے اہلکاروں کی نوکری بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مہر محمد اکرم بھروانہ کا کہنا تھا کہ یہ 14 اہلکار 17 (A) اے کے تحت بھرتی ہوئے تھے،۔یہ 14 اہلکاران 15 سال سے ڈسٹرکٹ کونسل میں اپنے فرائض کو سر انجام دے رہے تھے ۔ اہلکاروں میں بیلدار،نائب قاصد،سوئیپر،چوکیدار شامل ہیں،۔ان 14 اہلکاروں کو سابقہ چیف آفیسر قاسم شکیل نے نوکری سے برخاست کیا تھا،، ۔پہلے یہ کنٹریکٹ پر ڈسٹرکٹ کونسل میں اپنے فرائض کو سر انجام دے رہے تھے،ان اہلکاروں کو اب پرمننٹ کے آرڈر جاری کردئیے گئے ہیں،۔ملازمت کی بحالی پر اہلکاروں نے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا شکریہ ادا بھی کیا،


