18 ہزاری کے علاقے امرانہ میں شہد کی مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں 55 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص گھر میں کام کے دوران شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے شدید متاثر ہو گیا ہے، جس پر قریبی ایمبولینس کو
18 ہزاری کے علاقے امرانہ میں شہد کی مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں 55 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص گھر میں کام کے دوران شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے شدید متاثر ہو گیا ہے، جس پر قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔
ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو متاثرہ شخص مظہر عباس ولد شیر علی کو قریبی کلینک پر مردہ پایا گیا۔ ریسکیو سٹاف نے لواحقین کے اصرار پر فوری طور پر سی پی آر کرتے ہوئے انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 18 ہزاری منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے جسم پر شہد کی مکھیوں کے متعدد ڈنک موجود تھے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *