خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے امن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس…

21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے امن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں تمام محکموں کے افسران سمیت اراکین امن کمیٹی اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پرجلوس و مجالس کے سکیورٹی انتظامات اور امن و عامہ کے قیام کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پر امن ماحول کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے دوران جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام شرکاءکو چیکنگ کے بعد ہی جلوس اور مجالس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ جلوس کے آغاز سے قبل سویپنگ اور سرچنگ کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ماضی کی طرح اس بار بھی امن وامان برقرار رکھنے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ علماءکرام اور منتظمین نے یقین دلایا کہ بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں رمضان المبارک میں مساجد کی سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں