خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

21 مارچ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر چک جلال دین قانوگوئی چیلہ میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ ایکڑ میں پودے لگائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ 21 مارچ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے ایک دن میں چک جلال دین قانوگوئی چیلہ میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ…

21 مارچ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر چک جلال دین قانوگوئی چیلہ میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ ایکڑ میں پودے لگائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ 21 مارچ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے ایک دن میں چک جلال دین قانوگوئی چیلہ میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ ایکڑ میں پودے لگائے جائیں گے جبکہ ضلع میں دیگرمختلف مقامات پر بھی ہزاروں پودے لگائے جائینگے ۔ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تمام محکموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع میں پلانٹیشن مہم کے باقاعدہ آغاز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تمام محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں شجر کاری مہم کے حوالہ سے منظم حکمت عملی مرتب کی گئی جس کے تحت ضلع میں شجرکاری مہم کے باضابطہ آغاز کے حوالے سے تمام محکموں کو ٹاسک تفویض کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی خوبصورتی میں اضافہ کےلئے حالیہ مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے درخت اور پودے لگانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت سڑکوں کے اطراف اور چوراہوں کو خوبصورت بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ضلع کو سرسبز و شاداب اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے تسلسل کوقومی جذبہ سے جاری رکھیں گے۔ شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینا اور ضلع کو خوبصورت بنانا ہے۔شجرکاری مہم ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ناگزیر ہے، اس مہم سے نہ صرف ضلع کو سرسبز وشاداب اورخوبصورت بنانا ہے بلکہ ہوا کے معیار کو بہتر اورماحولیاتی وفضائی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مہم پر کامیابی سے عملدرآمد یقینی بنائیں،تفویض کردہ کاموں میں پودے لگانے کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں اوران کی مناسب دیکھ بھال کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔مزید برآں21مارچ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پرڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ضلعی افسران و ملازمین،سکولوں و کالجوں کے طلباءو طالبات، انجمن تاجران،سول سوسائٹی،وکلا بھی شرکت کریں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں