728 x 90

5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر قیادت ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی کا انعقاد کیا گیا

5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر قیادت ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی کا انعقاد کیا گیا

5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر قیادت ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی کا انعقادکیا گیا جس میں سول سوسائٹی،ضلعی افسران، انجمن تاجران،طلبہ و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر قیادت ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی کا انعقادکیا گیا جس میں سول سوسائٹی،ضلعی افسران، انجمن تاجران،طلبہ و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی صریح خلاف وزری ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف فوری ورزیاں بند کرے۔عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔مسلہ جموں و کشمیر کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔مسلہ کشمیر کا پرامن حل خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔پاکستان امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ریلی کے اختتام پر دیگر شرکاء نے بھی 5اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے اظہار خیال کیااور کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos